ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے کل رات شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کی ملاقات میں شام میں تشدد کے فوری خاتمے اور قومی گفتگو کے آغاز پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گفتگو اور قومی مفاہمت ہی شام میں بحران کے خاتمے اور شامی عوام کی عزت اور کامیابی کا واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں تشدد اور بیرونی مداخلت کے فوری خاتمے اور فریقین کے مابین گفتگو کے ذریعہ مفاہمت کی ضرورت ہے اور بحران کے خاتمے کے لئے یہ واحد انسانی اور عقل پسندانہ حل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کی کہ ان افراد اور گروپوں کو جو ایک طرف ڈیموکریسی کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف طاقت کا استعمال کرکے عوام کو قتل عام کرتے ہیں فوری طور پر اسلحہ ڈالنا چاہیئے۔
اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بھی کہا کہ شام کے خلاف امریکہ کی قیادت میں عالمی سازش ہورہی ہے اور صہیونی حکومت بھی ان حالات سے ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔
شام کے وزیر خارجہ ایران کے سرکاری دورے پر کل دارالحکومت تہران پہنچ گئے ۔
.......
/169